• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: اغوابرائے تاوان، قتل کے 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم

سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے 3 ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالتِ عالیہ میں اغوا برائے تاوان اور قتل کے الزام میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے ملزم ثاقب احمد، ریحان اور بابر کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کر لیں۔

عدالت نے قرار دیا کہ ملزمان کسی اور مقدمے میں ملوث نہیں ہیں تو انہیں رہا کیا جائے۔

کراچی کی ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو قتل اور اغوا کے جرم میں عمر قید و جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے 23 دسمبر 2014ء کو کراچی کے زمان ٹاؤن تھانے کی حدود سے ایک شہری کو اغوا کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید