• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
افغانستان میں 2021 میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے کسی ملک کے سفیر کی یہ پہلی تعیناتی ہے
افغانستان میں 2021 میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے کسی ملک کے سفیر کی یہ پہلی تعیناتی ہے

افغانستان میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد چین نے افغانستان میں اپنا سفیر تعینات کر دیا، ایک تقریب میں چینی سفیر نے افغان وزیراعظم کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔

نائب ترجمان طالبان بلال کریمی کے مطابق تقریب میں چینی سفیر ژاؤ شینگ نے وزیراعظم ملاحسن اخوند کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں جو وزیراعظم نے قبول کر لیں۔

خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ چینی وزارت خارجہ نے خبر پر ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے، افغانستان میں 2019 میں تعینات ہونے والے چینی سفیر کی مدت ملازمت گذشتہ ماہ ختم ہوئی تھی۔

افغانستان میں 2021 میں طالبان عبوری حکومت کے قیام کے بعد سے کسی ملک کے سفیر کی یہ پہلی تعیناتی ہے، افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد سے اب تک کسی ملک نے طالبان حکومت کو باضابطہ تسلیم نہیں کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید