کراچی ( اسٹاف رپورٹر) قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں فیصل آباد اور کراچی ریجن نے کامیابی حاصل کرلی۔ راولپنڈی میں فیصل آباد ریجن نے ملتان ریجن کو پانچ وکٹوں سے ہرادیا۔ میچ کے آخری دن ملتان کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ احمد صفی اللہ نے 3 اور میچ میں 151 رنز دے کر 11 وکٹیں حاصل کیں۔ فیصل آباد نے 186 رنز کا ہدف پانچ وکٹ پر حاصل کرلیا۔ ایبٹ آباد میں کراچی ریجن نے پشاور ریجن کو 116 رنز سے ہرادیا ۔ کراچی ریجن نے اپنی دوسری اننگز میں 7 وکٹ پر 329رنز بناکر ڈکلیئر کردی۔ کپتان سرفراز احمد نے پہلی اننگز میں ناقابل شکست 66 رنز بنانے کے بعد دوسری اننگز میں بھی 68 رنز بنائے ۔ پشاور ریجن 361 رنز کا ہدف کے جواب میں 244 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ابرار احمد نے چار اور آفتاب ابراہیم نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ راولپنڈی اور فاٹا جبکہ لاہور بلوز اور وائٹس کے میچز ڈرا ہوگئے۔