کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع مدرسے جامعہ ابی بکر کے مہتمم مولانا ضیاءالرحمٰن مدنی شہید کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔
مولانا ضیاء الرحمٰن کی نمازِ جنازہ آج صبح ماڈل کالونی فٹ بال گراؤنڈ میں ادا کی گئی۔
مولانا ضیاء الرحمٰن مدنی ایک روز قبل گلستانِ جوہر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔
اس حوالے سے نائب امیرِ مرکزی جمعیت اہلحدیث حافظ عبدالحمید عامر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مولانا ضیاء الرحمٰن کو شہید کرنے والے پاکستان میں امن نہیں چاہتے۔
انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مولانا ضیاالرحمٰن مدنی کے قتل کے واقعے کا نوٹس لے، قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے۔