• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر نے اپنے خط میں تجویز دی ہے فیصلہ نہیں کیا، نگراں وزیراعظم

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں قانونی ہیں۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں قانونی ہیں۔

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں تجویز دی ہے فیصلہ نہیں کیا، اس خط کی ضرورت سے متعلق صدر مملکت بہتر جواب دے سکتے ہیں۔

نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں نگراں وزیراعظم نے کہا کہ صدر مملکت کی الیکشن سے متعلق رائے اور پوزیشن ہے، صدر کی ایک رائے ہے ان کا ایک سیاسی جماعت سے تعلق بھی ہے۔ صدر کے خط کا قانونی پہلو تب ہوگا جب اس پر عدالت کوئی فیصلہ دے۔

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ خیبر پختونخوا اور پنجاب کی نگراں حکومتیں قانونی ہیں، نیب ترامیم سے متعلق میرا مؤقف ہے کہ قانون بنانا پارلیمنٹ کا کام ہے، قانون کی تشریح کرنا عدالت کا کام ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ ہمارا اچھا تعلق ہے، انہوں نے جو تحفظات عوامی سطح پر اٹھائے ہیں ان کا حق ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا جتنا وقت ہوگا قانون کے مطابق ہوگا،ہم ایک دن رہیں یا ایک ماہ قانون کے مطابق رہیں گے، میرے خیال میں مناسب وقت میں عام انتخابات ہوجائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید