• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس فائز کا حلف اٹھانے کے بعد پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواست آئندہ ہفتے سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔

سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 18 ستمبر کو کیس کی سماعت کرے گا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسیٰ چیف جسٹس کا حلف اٹھانے کے بعد بینچ تشکیل دیں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ پریکٹس ایند پروسیجر ایکٹ پر فل کورٹ بنانے کا بھی امکان ہے۔

یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 8 رکنی لارجر بینچ نے حکم امتناع دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید