لاہور ہائی کورٹ نے سیشن عدالت کے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے دوبارہ جسمانی ریمانڈ دینے کے فیصلے کو معطل کرنے کے حکم میں توسیع کر دی۔
عدالتِ عالیہ کے جسٹس سلطان تنویر احمد نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی
پرویز الہٰی کی درخواست میں اینٹی کرپشن حکام اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا گہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے پرویز الہٰی کا جسمانی ریمانڈ دینے سے انکار کرتے ہوئے جوڈیشل ریمانڈ دیا۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ اینٹی کرپشن نے مجسٹریٹ کے فیصلے کو سیشن کورٹ میں چیلنج کیا تھا، جس پر سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ نہ دینے کا جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ سیشن عدالت نے جسمانی ریمانڈ دینے کا غیر قانونی فیصلہ دیا، لاہور ہائی کورٹ جسمانی ریمانڈ دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔