• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ججوں کو آئین شکن آمروں کےاقدامات ہمیشہ عزیز رہے، سینیٹر عرفان صدیقی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے جج صاحبان کو آئین شکن آمروں کے اقدامات ہمیشہ بہت عزیز رہے ہیں۔

اپنے بیان میں سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ پرویز مشرف کا بنایا گیا قومی احتساب بیورو (نیب) آرڈیننس ججوں کے نزدیک پارلیمنٹ کے قوانین سے کہیں زیادہ مقدس ہے۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے مزید کہا کہ  بندیال صاحب کا آخری فیصلہ ان کے سیاست زدہ فیصلوں میں ایک اور اضافہ کرگیا۔ ’گڈ ٹو سی یو (آف) بندیال صاحب‘

قومی خبریں سے مزید