• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آپریشن غضب للحق، بلوچستان میں طالبان و فتنہ الخوارج کی 41 پوسٹیں تباہ

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

پاک فوج کی آپریشن غضب للحق کے تحت چمن سیکٹر، ژوب سیکٹر، قلعہ سیف اللّٰہ اور نوشکی سیکٹر کے سرحدی علاقوں میں کارروائیاں جاری ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 4 اور 5 مارچ کی درمیانی شب پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے 41  اہم پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

کارروائیوں کے دوران دشمن کے جانی و مالی نقصانات کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے تحت فوجی کارروائیاں اہداف کے مکمل حصول تک جاری رہیں گی۔

قومی خبریں سے مزید