پاکستان کی نجی ایئر لائن ایئر بلیو کا مسافر طیارہ ملتان ایئرپورٹ پر خراب ہوگیا جس پر اسے گراؤنڈ کردیا گیا۔
ایئر بس اے 320 طیارہ دبئی سے پرواز پی اے 811 کے طور پر ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچا تھا۔
طیارے نے پرواز پی اے 870 کے طور پر ملتان سے عمرہ زائرین کو لے کر جدہ جانا تھا تاہم فنی خرابی کی وجہ سے طیارہ روانہ نہ ہوسکا جس پر ایئر لائن کی جانب سے متبادل طیارہ ملتان بھیجا گیا جو مسافروں کو لے کر جدہ چلا گیا۔
ایئر لائن ذرائع کے مطابق طیارے کی مرمت اور بحالی کے لیے ایک پرزہ درکار ہے جو پاکستان میں دستیاب نہیں، یہ پرزہ 18 ستمبر کو ملتان پہنچے گا، توقع ہے کہ 19 ستمبر سے یہ طیارہ فعال ہو جائے گا۔