• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت انتخابات میں التواء کا کوئی جواز نہیں لائے گی، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق نے کہا ہے کہ نگراں حکومت انتخابات میں التواء کےلیے کوئی جواز سامنے نہیں لائے گی۔

اپنے ایک انٹرویو کے دوران نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امن و امان، سرحدی صورتحال کے باعث انتخابات میں تاخیر نہیں ہوگی۔ انتخابی عمل الیکشن کمیشن کا مینڈیٹ ہے۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو مغربی اور مشرقی محاذ پر خطرات کا سامنا ضرور ہے۔ یقین ہے بیک وقت سرحدی خطرات پر بھی قابو پائیں گے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مشرقی، مغربی سرحدوں پر سیکیورٹی خطرات بڑھنے سے مؤثر جواب کی ضروریات بڑھ گئیں۔ انتخابات کے انعقاد پر سرحدوں کی صورتحال کے اثرات نہیں ہونے دیں گے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا کام انتخابات کےلیے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے جس کےلیے مکمل تیار ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ انتخابات سے متعلق قیاس آرائیاں ختم کرنا نگراں حکومت کا کام نہیں، انتخابات کا انعقاد آئینی طور پر الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ یہ تاثر درست نہیں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کو بذریعہ قانونی مقدمات سیاست سے باہر کیا جارہا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی پر عائد مقدمات میں عدالتی عمل شفاف ہوگا۔

مغربی سرحد پر کشیدہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دوحہ امن معاہدے میں طالبان نے دنیا کو یقین دہانی کروائی تھی کہ ان کی سرزمین کسی دوسرے کے خلاف دہشت گردی میں استعمال نہیں ہو گی۔ 

انوار الحق کاپاکستان کو حق دفاع حاصل ہے اور اپنے لوگوں اور سرزمین کے دفاع کے لیے جہاں سمجھیں گے ضرور ایکشن لیں گے، جو خطرہ سامنے آئے گا اس کے مطابق فیصلے لیں گے۔ عمل سے نظر آجائے گا کہ ہم کیا کرنا چاہتے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید