• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوکاڑہ: کالج سے واپس آنے والی لڑکی کو اغوا کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

Unmute
Current Time 0:00
/
Duration Time 0:00
Loaded: 0%
Progress: 0%
Stream TypeLIVE
Remaining Time -0:00
 


اوکاڑہ کے قصبے دیپالپور میں سیکنڈ ایئر کی طالبہ کو اغوا کر لیا گیا، اغوا کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کی تلاش شروع کر دی۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکنڈ ایئر کی طالبہ کالج سے واپس آرہی ہے، اچانک کالے رنگ کی ایک کار اُس کے قریب آ کر رُکتی ہے۔

ایک نوجوان کار سے اُتر کر طالبہ کو زبردستی گاڑی میں سوار کر لیتا ہے، جس کے بعد ملزمان کار بھگا کر فرار ہو جاتے ہیں۔

 پولیس نے لڑکی کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) منصور امان نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

قومی خبریں سے مزید