سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) سیالکوٹ میں گذشتہ ایک ہفتہ کے دوران اوورلوڈنگ کے خلاف جاری مہم کے دوران 150لوڈر گاڑیوں کے چالان کئے گئے جن کو مجموعی طور پر 2 لاکھ3ہزار روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ 33گاڑیوں تھانے میں بند کردیا گیا جبکہ 9ڈرائیورز گرفتار کئے گئے ۔ یہ بات سیکرٹری ڈی آر ٹی اے سیالکوٹ نے بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ اوورلڈنگ کے خاتمہ تک مہم جاری رہے گی یادرہے کہ اوور لڈنگ سے گرمیو ں کے موسم میں عوام شدید مشکلات سے دوچار ہے۔