سرگودھا میں گوداموں پر چھاپہ مار کر چینی کی 500 اور کھاد کی 200 بوریاں برآمد کر لی گئی ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر سرگودھا رب نواز چدھڑ کا کہنا ہے کہ کوٹ مومن میں گودام پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ذخیرہ کی گئی چینی کی 500 بوریاں برآمد کی گئیں۔
انہوں نے بتایا کہ بھابھڑہ میں گودام پر چھاپہ مار کر کھاد کی 200 بوریاں برآمد کی گئی ہیں۔
رب نواز چدھڑ کا کہنا ہے کہ برآمد کی گئی چینی موقع پر شہریوں میں اور کھاد کسانوں میں سرکاری ریٹ پر فروخت کر دی گئی۔
اسسٹنٹ کمشنر نے یہ بھی کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔