عالمی ادارہ صحت کورونا وائرس کی ابتدا کے حوالے سے تحقیقات کےلیے نیا مشن چین بھیجنے کو تیار ہے۔
برطانوی اخبار کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے چین سے تفتیش کاروں کو مکمل رسائی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
جنیوا میں برطانوی اخبار سے گفتگو کے دوران عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ کورونا وائرس کی ابتدا کی تحقیقات کےلیے چین سے معلومات مانگی ہیں۔
ٹیڈروس ایڈہانوم نے کہا کہ چین رضامند ہوگا تو ڈبلیو ایچ او کا تحقیقاتی مشن چین بھیجیں گے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ تحقیقاتی مشن کو مکمل رسائی دینے کےلیے چین پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کا پہلا کیس 2019 کے اواخر میں چین کے شہر ووہان میں سامنے آیا تھا۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی برادری اب تک کورونا وبا کی ابتدا کا یقینی تعین کرنے میں ناکام رہی ہے۔