• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹم نے غیر ملکی سگریٹ، گٹکا اور مضر صحت چھالیہ کی اسمگلنگ ناکام بنادی

کسٹمز حکام نے موچکو چیک پوسٹ پر کارروائی کرکے غیر ملکی سگریٹ، گٹکا، مضر صحت چھالیہ اور نسوار کی اسمگلنگ ناکام بنادی ہے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق کارروائی میں غیر ملکی برانڈ کی سگریٹ کے 22 ہزار 540 پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق کارروائی میں 596 پیکٹ گٹکا، 2 ہزار کلو چھالیہ اور نسوار کے 520 پیکٹ برآم کیے گئے۔

ترجمان کسٹمز کے مطابق غیر ملکی سامان بس کے خفیہ خانوں سے برآمد کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید