• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت نے کشن گنگا ڈیم کیس کو نیوٹرل ایکسپرٹ فورم پر چیلنج کر دیا۔

اٹارنی جنرل نیوٹرل ایکسپرٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے آج ویانا روانہ ہوں گے۔

کشن گنگا ڈیم کیس میں عالمی ثالثی عدالت نے پاکستان کی درخواست کو قابل سماعت قرار دیا تھا، بھارت نے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ نیوٹرل ایکسپرٹ میں چیلنج کر رکھا ہے۔

نیوٹرل ایکسپرٹ دو ملکوں کے درمیان معاہدے کے ڈیزائن کو دیکھنے کا فورم ہے، بھارت کا مؤقف ہے کہ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر صرف ڈیزائن کی خلاف ورزی ہے، انڈس واٹر ٹریٹی کی نہیں۔

نیوٹرل ایکسپرٹ میں کشن گنگا ڈیم کیس کی سماعت 20 اور 21 ستمبر کو ہو گی۔

اس حوالے سے پاکستان کا مؤقف ہے کہ بھارت نے دریائے جہلم پر کشن گنگا ڈیم تعمیر کر کے انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کی، انڈس واٹر ٹریٹی کے تحت بھارت دریائے انڈس، جہلم اور چناب کا پانی بڑے پراجیکٹس کے لیے استعمال نہیں کر سکتا۔

معاہدے کے تحت بھارت کو دریائے انڈس، جہلم اور چناب پر پراجیکٹس سے پہلے پاکستان کو سائٹ کا دورہ کرانا تھا، بھارت نے دریائے جہلم پر ہائیڈرو پاور پراجیکٹ لگانے سے قبل پاکستان کو سائٹ وزٹ نہیں کرایا۔

پاکستان نے بھارت کے خلاف عالمی ثالثی عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید