• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا کا سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی پر جرمانہ

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو مجوعی طور پر 5 کروڑ روپے جرمانہ کر دیا۔ 

اسلام آباد سے نیپرا کے مطابق دونوں کمپنیوں پر ڈھائی، ڈھائی کروڑ جرمانہ کیا گیا ہے، 2021 میں ملک میں بجلی بلیک آؤٹ کے بعد بلیک اسٹارٹ سہولت کے قیام کی ہدایت کی تھی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو بلیک اسٹارٹ سہولت مؤثر بنانے کی ہدایت کی جاتی رہی، سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی میں بلیک اسٹارٹ سہولت مؤثر بنانے میں سست روی پائی گئی۔  

نیپرا کے مطابق سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی کو شوکاز جاری کیے گئے تھے، پاور پلانٹس کے ساتھ بلیک اسٹارٹ سہولت یقینی بنانے کے لیے بروقت اقدامات نہیں کیے گئے، 2022 اور 2023 میں بھی بلیک آؤٹ ہوتے رہے۔ 

 نیپرا کے مطابق بلیک اسٹارٹ سہولت بجلی بلیک آوٹ کے بعد جلد بحالی میں مدد دیتا ہے۔ 

 نیپرا نے کہا کہ سی پی پی اے اور نیشنل گرڈ کمپنی 15 روز میں ڈھائی، ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ جمع کرائے۔

قومی خبریں سے مزید