چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کبھی مائنس نہیں ہو سکتے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ جمہوریت کے بارے میں سوچیں اور اچھا سوچیں، بانی پی ٹی آئی ایک بڑی جماعت کے لیڈر ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ درخواست ہے بشریٰ بی بی اور بانی کی فیملی کی ملاقات کروائی جائے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حیران ہیں فیصل کریم کنڈی کے ہوتے ہوئے گورنر راج کا سوچا جا رہا ہے، گورنر راج تو ایک اشارہ ہے، یہ چاہتے ہیں صوبے کے حالات خراب ہوں، کے پی میں گورنر راج نہیں لگے گا۔