نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی چین کے صوبہ نن شیا پہنچ گئے۔ دارالحکومت ین چوان میں اعلیٰ سرکاری حکام نے ایئرپورٹ پر نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور ان کے وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔
چینی حکام کا کہنا تھا کہ پنجاب سے سرکاری وفد کی آمد ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ پنجاب اور نن شیا کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے مواقع ملیں گے۔
وزیر اعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ، انڈسٹری اور دیگر شعبوں میں چین کے کامیاب ماڈل کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ زراعت اور دیگر شعبوں میں بھی چین کے کامیاب تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔ محسن نقوی نن شیا فرینڈ شپ فورم کے استقبالیہ میں شرکت کریں گے۔