• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کے ملازم کا تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی کے ملازم میر ظفر علی رند نے مطالبات پر عمل درآمد نہ ہونے پر آج سے اسمبلی کے سامنے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھنے کا اعلان کردیا ، اس بات کا اعلان انہوں نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے 10 ستمبر کو اپنی ایک پریس کانفرنس کےذریعے اسمبلی حکام کو مطالبات پر عمل درآمد کے لئے 18 ستمبر تک کا وقت دیا تھا اس دوران مطالبات پر عمل درآمد کرنے کی بجائے بلوچستان صوبائی اسمبلی اور ایم پی ایز ہاسٹل ملازمین کی ایسوسی ایشنز پر پابندی عائد کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ مطالبات پر عمل درآمد کے لئے جو وقت دیا تھا وہ گزرجانے کے بعد بحیثیت اسمبلی ملازم اور ایک سماجی کارکن کے وہ آج 19 ستمبر کو صبح دس بجے بلوچستان اسمبلی کے سامنے مطالبات کی منظوری کے لئے تادم مرگ بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے ۔
کوئٹہ سے مزید