کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کیسکو صارفین کی خدمت اوربجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے مصروف عمل ہے۔صارفین کی سہولت کے پیش نظربجلی سے متعلق شکایات کے اندراج اوراسکے فوری ازالے کیلئے ملکی سطح پر ہیلپ لائن 118متعارف کرائی گئی ہے۔ یہ ہیلپ لائن وزارت توانائی پاور ڈویژن حکومت پاکستان کی نگرانی میں چلائی جارہی ہے جس کا مقصد صارفین کی شکایات کابرقت ازالہ یقینی بناناہے۔