کوئٹہ(خ ن) وزیر اعلیٰ بلوچستان کی مشیر برائے کھیل مینا مجید بلوچ کے والد کے انتقال پر جمعرات کو گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، ساجد حسین دشتی، آغا شکیل درانی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے معاون برائے سیاسی و میڈیا امور شاہد رند، پریس سیکرٹری ٹو چیف منسٹر شیخ عبدالرزاق، شہزادہ ذوالفقار ، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی، پیپلز پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری ربانی کاکڑ، بیوٹمز یونیورسٹی ڑوب کیمپس کے وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالسلام، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر اختر بلیدی، اسپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے محب سمیت دیگر مختلف سیاسی، سماجی اور تعلیمی شخصیات نےتعزیت اور فاتحہ خوانی کی ۔