کوئٹہ(خ ن)وزیر اعلیٰ کے پرسنل اسٹاف افسر سید امین نے اپنے والد کے انتقال کے موقع پر اظہارِ ہمدردی و تعزیت کرنے والے تمام عزیزوں، دوستوں اور شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کیا ہے، انہوں نے کہا کہ فون کے ذریعے یا بالمشافہ تشریف لا کر تعزیت کرنے والے ہر عزیز کی محبت بھری ہمدردی اور نیک تمنائیں اس صدمے میں ان کے لیے بہت بڑی تسلی، سکون اور حوصلے کا سبب بنی ہیں۔