کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کی کوششوں سے پشکان کے طلبا کو بڑا تعلیمی ریلیف مل گیا، گورنمنٹ بوائز انٹر کالج پشکان کو ہائر سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ امتحانات 2026 کے لیے امتحانی مرکز کا درجہ دے دیا گیا امتحانی مرکز کے قیام کے لیے مطلوبہ طلبہ انرولمنٹ اور فیس کی ادائیگی میں درپیش رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے ایم پی اے گوادر نے اپنی تنخواہ سے اخراجات ادا کیے جس سے پشکان کے طلبہ و طالبات کو دور دراز علاقوں میں جاکر امتحان دینے کی مشکلات سے نجات مل گئی۔