راولپنڈی (خصوصی نمائندہ)دارالعلوم حقانیہ کو خیبر پختونخوا حکومت کی امداد کے حوالے سے بے نظیر بھٹو شہید کے قتل کے معاملہ میں ایک بار پھر دارالعلوم حقانیہ کا نام لیا جارہا ہے اس ضمن میں وزیر اطلاعات پرویز رشید نے نہایت شر انگیز غیرسنجیدہ انداز میں دارالعلوم پر بے نظیر کے قتل کا شرمناک الزام عائد کیا ہے، ترجمان دارالعلوم نے ان بے سروپا الزامات کی سختی سے تردید کی اور کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو پاکستان کی ایک بڑی سیاسی لیڈر اور عالمی سطح کی دانشور رہنما تھیں۔ ان کے قتل میں پہلے ہی دن سے دارالعلوم حقانیہ جیسے خالص تعلیمی ادارے کی طرف اشارے کنائے کرنا اصل قاتلوں کو چھپانے کی ایک بھونڈی سازش ہے۔ ترجمان نے وزیراطلاعات سے مطالبہ کیا کہ وہ بینظیر کے اصل قاتلوں کو بے نقاب کرنے کا فریضہ سرانجام دیں۔