سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا آج دوسرا روز ہے۔
چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے معمول کے مقدمات سننا شروع کر دیے، ان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 میں سے 3 کیسز نمٹا دیے۔
سپریم کورٹ میں ملازمت کیس میں پاکستان پوسٹ کی درخواست خارج کر دی گئی۔
قتل کے کیس میں ضمانت کی منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی گئی۔
سی ڈی اے لینڈ ڈپارٹمنٹ کے کیس میں ملزم کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کر لی گئی۔
سپریم کورٹ نے ملازمت کی بحالی کے لیے دائر اپیل میں وکیل کی استدعا پر 2 ہفتوں کا وقت دے دیا۔