دو روز سے لاپتہ اسلام آباد کے پولیس کانسٹیبل کی لاش چارسدہ سے برآمد کرلی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق اسلام آباد تھانہ آئی 9 کا ملازم مختار احمد دو روز قبل ڈیوٹی سے واپس گھر نہیں پہنچا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکار کی لاش کے پاس اس کی گاڑی کی ٹوٹی نمبر پلیٹیں اور موبائل فون بھی ملا۔