سکھ رہنما ہردیپ سنگھ کے قتل کے بعد پیدا شدہ صورتحال کے بعد آزاد خالصتان تحریک زور پکڑ گئی۔ ہردیپ سنگھ کے قتل کے خلاف سکھ برادری میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔
خالصتان موومنٹ کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہردیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے، بھارت کے ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ خالصتان تحریک ریفرنڈم کی کامیابی پر بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
انہوں نے کہا بھارت ٹوٹے گا، پنجاب آزاد ہو کر خالصتان بنے گا۔ ہردیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور اس کی خفیہ ایجنسی ملوث ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی قوانین کے مطابق چلیں گے۔ بھارتی پنجاب کے لوگ آزادی چاہتے ہیں، ہمارا راستہ ریفرنڈم ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک لندن میں31 اکتوبر2021 کو 30 ہزار لوگوں سے شروع ہوئی۔ ہماری تحریک اب 1 لاکھ 30 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔
گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہردیپ سنگھ کو 18جون 2023 کو لندن گوردوارے کے باہر قتل کر دیا گیا تھا۔