• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی عالمی منتقلی کیلئے جامع طریقہ کار اپنائیں، سربراہ سعودی آرامکو

ریاض (شاہدنعیم) سعودی آرامکو کے سربراہ نے عالمی رہ نماؤں پر زور دیا ہے کہ وہ توانائی کی عالمی منتقلی کے لیے زیادہ جامع طریق کار اپنائیں اور اس عمل میں توانائی کے لوگوں کی پہنچ میں رہنے کےعنصر کو ملحوظ رکھا جائے۔ امین الناصر کینیڈا کے شہر کیلگری میں 24 ویں عالمی پیٹرولیم کانگریس سے خطاب کر رہے تھے۔ سعودی عرب اور دنیا کی سب سے بڑی تیل کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) اور صدر نے توانائی کے تحفظ اور قابل تجدید توانائی کی طرف منتقلی میں ہر ملک کی استطاعت سے متعلق مسائل کو نظرانداز کرنے کے ممکنہ نتائج پر روشنی ڈالی ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید