• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، ایشیائی ترقیاتی بینک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت پر رپورٹ جاری کردی۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال الیکشن کے انعقاد سے پاکستان کی معیشت سنبھل سکتی ہے، مالی سال 2024 کے دوران الیکشن سے پاکستان کی معیشت کو اعتماد ملے گا۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2024 کے دوران مہنگائی اور معاشی مشکلات کا سامنا رہے گا۔ اس دوران توانائی کی قیمت میں اضافہ اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، رواں مالی سال مہنگائی کی مجموعی شرح 25 فیصد تک رہے گی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال پاکستان کی معیشت کی شرح نمو 1.9 فیصد رہنے کی توقع ہے، معاشی شرح نمو میں مستحکم گروتھ کے لیے اصلاحات ایجنڈے پر عملدرآمد ضروری ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی نظم و نسق، مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ اور پاور سیکٹر میں اصلاحات ضروری ہیں۔ مستحکم معاشی گروتھ کے لیے حکومتی ملکیتی اداروں میں اصلاحات ضروری ہیں۔

اے ڈی بی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال پاکستان کی معیشت کو سیلاب اور سیاسی عدم استحکام کا سامنا رہا جس کے باعث مہنگائی اور شرح نمو کم رہی۔ مستحکم گروتھ کے لیے ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان اکانومی کے لیے شراکت داری جاری رہے گی۔

تجارتی خبریں سے مزید