آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم چوہدری انوار الحق سے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کےخلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے ملاقات کی۔
ملاقات میں مظاہرین نے وزیرِ اعظم کو بتایا کہ آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے اور کل ضرورت 4 سو میگاواٹ سے کم ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر کے لوگوں کو پیداواری لاگت پر بجلی مہیا کی جائے۔
وزیرِ اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کے ساتھ اس مسئلے پر رابطے میں ہیں، آپ کے مطالبات کے ثمرات 45 دن میں سامنے آنا شروع ہوجائیں گے۔