اوور 40 کرکٹ گلوبل کپ میں پاکستان نے مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی، قومی ٹیم نے نیپال کو 248 رنز سے ہرادیا۔
پاکستان اوور 40 ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 382 رنز بنائے۔ حسن رضا نے 154 اور امجد علی نے 108 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کاشف صدیق نے 66 رنز بنائے۔
383 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیپال کی ٹیم 36.3 اوورز میں 134 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کے محمد سمیع، عبد القادر، حارث ایاز اور کاشف صدیق نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔
نیپال کے سمن اڈایا اور سنتوش بھنڈاری 26، 26 رنز بناکر نمایاں اسکور رہے۔