• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لال حویلی خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متروکہ وقف املاک نے راولپنڈی میں لال حویلی خالی کرانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا۔

شیخ رشید کی رہائش گاہ لال حویلی کو خالی کرا کر سیل کیا جائے گا، ایف آئی اے اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے، 15 تھانوں کی موبائل گاڑیاں اور نفری ہائی الرٹ ہے۔

ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر کا کہنا ہے کہ شیخ رشید اور ان کے بھائی متروکہ وقف املاک کی پراپرٹی پر غیرقانونی طور پر قابض ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ لال حویلی سے متعلق کوئی مستند دستاویزات پیش نہیں کرسکے ہیں۔

دوسری جانب شیخ رشید احمد کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر نے کا اعلان کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے، عدالت میں کیس چل رہا ہے، چیف جسٹس نوٹس لیں۔

قومی خبریں سے مزید