بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دسمبر 2021 کے بعد شرح سود میں 14 بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سامنے آنے والے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں مہنگائی 6.7 فیصد رہی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود میں مسلسل اضافے کا مقصد مہنگائی 2 فیصد پر لانا تھا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ کے فیصلے سے مارگیج لینے والوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔