• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے، فردوس عاشق اعوان

استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ شہباز شریف اپنے بھائی نواز شریف کو پچ رپورٹ دینے گئے ہیں، نواز شریف پچ رپورٹ دیکھ کر ہی کریز پر آنے کا فیصلہ کریں گے۔

اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف ہوم گراؤنڈ پر بھی کنڈیشنز دیکھ کر کھیلنا چاہ رہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ن لیگ شاید کسی "سپر لیگ "مقابلوں کی منتظر ہے، آئی پی پی کی سیاست میں آمد سے مقابلے سنسنی خیز ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی دیگر پارٹیوں کی طرح پولیٹیکل ڈیفالٹر نہیں ہے، نواز شریف کے واپس آنے یا نہ آنے سے آئی پی پی کی سیاست کو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

قومی خبریں سے مزید