• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی حکومت کے اقدامات کی وجہ سے امریکی ڈالر کی قدر مسلسل نیچے کی جانب آ رہی ہے۔

آج کاروبار کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔

انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ ایک روپیہ 2 پیسے کم ہوکر 291  روپے 76 پیسے پر بند ہوا ہے۔گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 292 روپے 78 پیسے پر بند ہوا تھا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کابھاؤ آج ڈھائی روپے کم ہوکر 293 روپے 50 پیسے پر بند ہوا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آج ملا جلا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے سے 46 ہزار 259 پر آ گیا۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 46 ہزار 202 پوائنٹس پر تھا۔

تجارتی خبریں سے مزید