بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کے لیے بھارتی ریاست راجھستان کے شہر اودے پور میں’دی لیلا پیلس‘ اور ’تاج لیک پیلس‘ جیسے پرتعیش ہوٹل بک کروائے گئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق راگھو چڈھا اور پرینیتی چوپڑا نےاپنی شادی کی تقریبات اور شادی میں شریک مہمانوں کے ٹھہرنے کے لیے ان ہوٹلوں کے پرتعیش اور مہنگے ’سوئٹس‘ بک کروائے ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کے لیے ہوٹل’دی لیلا پیلس‘ کا سب سے مہنگا ’مہاراجہ سوئٹ‘ بک کروایا گیا ہے جس کا 1 دن کا کرایہ 10 لاکھ بھارتی روپے ہے۔
یہ سوئٹ 3500 مربع فٹ پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں سے جھیل کا انتہائی خوب صورت نظارہ بھی دیکھنے کو ملتا ہے۔
پرینیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی کی تقریب اتوار 24 ستمبر کی دوپہر 3 بجے ہو گی۔
واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔