• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راگھو چڈھا دلہنیا پرینیتی چوپڑا کی بارات کشتی پر لائیں گے

فوٹو، انسٹاگرام
فوٹو، انسٹاگرام

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کی شادی کی تیاریاں مکمل ہوگئی ہیں اور تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، راگھو چڈھا بارات ہوٹل لیک پیلس سے ہوٹل لیلا پیلس تک کشتی کے ذریعے لے کر آئیں گے جس کے بعد مبینہ طور پر 24 ستمبر بروز اتوار دوپہر 3 بجے کے قریب دولہا اور دلہن کی شادی کی تقریب ہوگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی کا منڈپ سجانے کے لیے کولکتہ اور نئی دہلی سے خصوصی سفید پھول منگوائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق، پرینیتی چوپڑا کی سنگیت کی رسم 90 کی دہائی کی موسیقی پر مبنی ہوگی۔

 رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ شادی میں تقریباََ 200 مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے جن کی خاطر تواضع راجھستانی اور پنجابی کھانوں سے کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پرینیتی چوپڑا کی منگنی بھارتی سیاستدان راگھو چڈھا کے ساتھ رواں برس مئی میں ہوئی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید