• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ کپ، قومی اسکواڈ کے اعلان کے بعد نسیم شاہ نے بھاری دل کے ساتھ پوسٹ شیئر کردی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر ، خواتین شائقین کرکٹ کی ڈھرکن نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہ بننے پر مایوسی کا اظہار کر دیا۔

خیال رہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈ کپ 2023 کے لئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق فاسٹ بالر نسیم شاہ اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر تیز رفتار بالر نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ورلڈ کپ 2023 کے لئے قومی ٹیم کا حصہ نہ بننے پر مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’میں بھاری دل کے ساتھ، یہ کہنا چاہتا ہوں کہ میں اس بہترین ٹیم کا حصہ نہیں ہوں جو ورلڈ کپ میں ہمارے پیارے ملک کی نمائندگی کرے گی، جس پر میں مایوس ہوں، میں اس بات پر یقین رکھتا ہوں کہ سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

انہوں نے ایک بار پر صحت یاب ہونے کے بعد کھلنے کا اعادہ کرتے ہوئے مزید لکھا کہ انشاء اللہ بہت جلد میدان میں اتروں گا۔

خیال رہے کہ ایشیا کپ 2023 کے دوران نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ وہ ان دنوں دبئی میں زیر علاج ہیں،

ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں بابر اعظم، شاداب خان، امام الحق، عبداللّٰہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، افتخار احمد، شاہین آفریدی، محمد نواز، محمد رضوان، وسیم جونیئر، حسن علی، سعود شکیل، سلمان آغا اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے۔

اسکواڈ میں محمد حارث، ابرار احمد اور زمان خان کو ریزرو کھلاڑیوں میں رکھا گیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 5 اکتوبر سے بھارت میں شروع ہوگا، جبکہ پاکستان کرکٹ ٹیم اپنا پہلا وارم اپ میچ 29 ستمبر کو حیدرآباد دکن میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید