بھوٹان کے بولر نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔
بھوٹان کے سونم ییشے نے میانمار کے خلاف میچ میں 4 اوور میں 7 رنز دے کر 8 وکٹیں حاصل کر لیں۔
میانمار کی ٹیم 127 رنز کے تعاقب میں 45 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔
اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ میں زیادہ سے زیادہ 7 وکٹیں لینے کا ریکارڈ تھا۔
مینز اینڈ ویمنز انٹرنیشنل کرکٹ میں اب تک 6 بولرز ایک ہی میچ میں 7 وکٹیں لے چکے ہیں۔