• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انگلش فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ایشیز سیریز سے باہر

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو ایک اور دھچکا، فاسٹ بولر گس ایٹکنسن ان فٹ ہوکر ایشیز سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ 

انگلینڈ کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے مطابق گس ایٹکنسن بائیں ہیم اسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے ہیں، وہ ایم سی جی میں آسٹریلیا کے خلاف دوسری اننگز میں 5 ویں اوور کے بعد گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ نے ایم سی جی میں ایشیز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ 5 ویں ٹیسٹ کے لئے گس ایٹکنسن کے متبادل کے طور پر کسی کو طلب نہیں کرے گا، ایشیز سیریز کا 5 واں اور آخری ٹیسٹ 4 جنوری سے سڈنی میں شروع ہو گا۔

پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز میں آسٹریلیا کو 1-3 سے برتری حاصل ہے، گس ایٹکنسن سے قبل فاسٹ بولرز مارک ووڈ اور جوفرا آرچر بھی انجری کے باعث ایشیز سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید