• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مومن ثاقب کا زخمی ہونے کے باوجود بہن کی شادی پر دھمال

—اسکرین گریب
—اسکرین گریب

پاکستانی اداکار و یوٹیوبر مومن ثاقب نے زخمی ہونے کے باوجود بہن کی شادی پر دھمال ڈال دیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز یوٹیوبر کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی تھی جس میں انہیں اسپتال کے بیڈ پر پیر میں پٹی باندھے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

مذکورہ ویڈیو میں مومن ثاقب کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ آج کے دن بہن کی شادی ہے اور میرے ساتھ ناگہانی پیش آ گئی ہے، میں ایک پیر میں کھنچاؤ پیدا ہونے کے باعث چلنے پھرنے سے قاصر ہوں اور ڈاکٹر نے وہیل چیئر کے استعمال کا مشورہ دیا ہے۔

گزشتہ شب مومن ثاقب کی بہن کی شادی کی تقریب لاہور میں منعقد ہوئی جس میں شوبز انڈسٹری کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔

یوٹیوبر کی بہن کی شادی کی تقریب میں انٹرٹینمئٹ انڈسٹری سے وابستہ کئی شخصیات نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر اس تقریب کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں گلوکار عزیر جیسوال، ہدایت کار رؤف وجاہت کے دونوں بیٹوں عاشر وجاہت اور نائل وجاہت کو یوٹیوبر کی بہن کی شادی میں ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

صرف یہی نہیں بلکہ مومن ثاقب نے خود بھی زخمی ہونے کے باوجود بہن کی شادی میں بھارتی گانوں کی دھن پر تھرکتے ہوئے محفل میں رنگ جمع دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید