• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں قتل ہوئی بچی سارہ کی نئی تصاویر جاری، پولیس کی عوام سے اپیل

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا 

برطانیہ میں 10 سالہ بچی سارہ کی ہلاکت کے کیس میں سرے پولیس نے مقتول بچی کی نئی تصاویر جاری کر دیں، پولیس نے عوام سے مدد کی اپیل بھی کی ہے۔

سرے پولیس کے مطابق جاری کردہ تصاویر سارہ کی موت سے 1 ماہ قبل لی گئی تھیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سارہ شریف کی لاش 10 اگست کو ووکنگ میں واقع گھر سے ملی تھی۔

دوسری جانب  ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سرے مارک چیپ مین کا کہنا ہے کہ معمولی معلومات بھی اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔

واضح رہے کہ سارہ کے قتل کےالزام میں اس کے والد، سوتیلی والدہ اور چچا کو گزشتہ ہفتے اولڈ بیلی میں پیش کیا گیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید