• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ہلاک سارہ کے مفرور والدین کا پولیس پر الزام



برطانیہ میں ہلاک ہونے والی 10 سالہ بچی سارہ شریف کے مفرور والدین نے پاکستانی پولیس پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ڈر ہے پاکستانی پولیس ان پر تشدد کرکے ہلاک کرسکتی ہے۔

 برطانوی نشریاتی ادارے کو بھیجے ویڈیو بیان میں سارہ کی مفرور سوتیلی ماں بینیش بتول نے سارہ کی ہلاکت کو حادثہ قرار دے دیا اور برطانوی حکام سے تعاون کی پیشکش کی۔

 اس دوران سارہ کا مفرور والد عرفان شریف خاموش بیٹھا رہا۔

یاد رہے کہ 10 سالہ سارہ کی لاش 10 اگست کو سرے کاؤنٹی کے علاقے ووکنگ کے گھر سے ملی تھی۔

اس سے ایک دن پہلے عرفان شریف پاکستان بھاگ گئے تھے۔ دونوں سارہ کی موت کی تفتیش میں برطانوی پولیس کو مطلوب ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید