محکمہ موسمیات نے آج کراچی، حیدر آباد ،سکھر، قلات، مکران ، ملتان ، راولپنڈی، اسلام آباد ، پشاور، مالاکنڈ ، فاٹا،اور کشمیر میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے ۔ جبکہ مون سون کی باقاعدہ بارشیں کل سے شروع ہوں گی ۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین بتاتے ہیں، میرپورخاص، حیدرآباد، قلات، مکران اور بہاولپور ڈویژن میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ کراچی، سکھر، لاڑکانہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، بنوں، کوہاٹ راولپنڈی، سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، ملتان ڈویژن کےعلاوہ اسلام آباد، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات نےپیر یا منگل سےمون سون بارشوں کی بھی خبردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق،مون سون بارشیں ملک کے بالائی علاقوں سےشروع ہونے کا امکان ہےجو متوقع طورپراگلےہفتے کے دوران ملک کےوسطی اور جنوبی علاقوں تک پھیل جائیں گی ۔