پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی ابوظبی سے لاہور کی پرواز سیالکوٹ ایئرپورٹ پر 2 حادثات میں بال بال بچ گئی۔
ایوی ایشن ذرائع کا کہنا تھا کہ پرواز پی کے 264 کو لاہور کے خراب موسم کے باعث سیالکوٹ منتقل کیا گیا۔
لاہور کا موسم ٹھیک ہونے کے بعد سیالکوٹ سے ٹیک آف کے لیے رن وے پر تھا کہ اس سے پرندہ ٹکرا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ نے ایمرجنسی بریک لگایا تو طیارے کے پے در پے تینوں ٹائر برسٹ ہو گئے۔
طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا اور اس کے مسافروں کو بس کے ذریعے لاہور روانہ کیا گیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق طیارے کو فعال کرنے کے لیے لاہور سے ٹائر سیالکوٹ روانہ کیے گئے۔
متعدد طیارے گراؤنڈ ہونے کے بعد قومی ایئر لائن کو ایک اور مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔