کراچی میں لینڈنگ کرتے طیاروں پر مختلف علاقوں سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ماڈل کالونی، کورنگی، شاہ فیصل کالونی سے لیزر لائٹس مارنے کے واقعات پیش آئے ہیں، پائلٹس نے پہلوان گوٹھ اور سہراب گوٹھ کے قریب بھی لیزر لائٹ مارنے کی شکایت کی۔
پائلٹس کی جانب سے ایئر ٹریفک کنٹرولر (اے ٹی سی) کو کی گئی شکایت میں کہا گیا کہ گزشتہ روز بھی کراچی سے دبئی اور جدہ جانے والی دو پروازیں لیزر لائٹ کی زد میں آئیں، اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد مسافر طیارے لیزر لائٹ کی زد میں آئے۔
اے ٹی سی ذرائع کا کہنا ہے کہ لیزر لائٹ پڑنے سے طیارے کے پائلٹ کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری ہوتی ہے، گذشتہ ہفتے کے دوران طیاروں پر لیزر لائٹ مارنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے، ملکی و غیر ملکی ائیر لائن نے ایئر ٹریفک کنٹرولر کو خدشات سے آگاہ کردیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پائلٹس نے رپورٹ کی ہے کہ طیارے کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کیلئے قریب ہوتے ہیں تو لیزر لائٹ کی زد میں آتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہری احتیاط کریں، لیزر لائٹس لینڈنگ اور ٹیک آف کرتے طیاروں کیلئےانتہائی خطرناک ہے۔