• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقدمات مقرر کرنے سے متعلق چیف جسٹس سے وکلاء کی ملاقات

سپریم کورٹ نے مقدمات مقرر کرنے سے متعلق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے وکلاء تنظیموں کی ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے کے مطابق 4 ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ جاری کرنے سے متعلق وکلاء کی تجویز منظور کر لی گئی ہے، 2 اکتوبر سے شروع 4 ہفتوں کی مجوزہ کاز لسٹ ویب سائٹ پر جاری کردی گئی۔

شفافیت کے پیش نظر سپریم کورٹ میں ایک ہفتے میں داخل اور نمٹائے جانے والے مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔

سپریم کورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وکلاء نے مطالبہ کیا تھا کہ مقدمات کی سماعت سے متعلق ماہانہ مجوزہ کاز لسٹ جاری کی جائے تاکہ وکلاء تیاری کے ساتھ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

اعلامیے کے مطابق 18 سے 22 ستمبر کے دوران225 مقدمات داخل ہوئے،  18سے 22 ستمبر کے دوران متفرق درخواستیں نکال کر 205 مقدمات نمٹائے گئے۔

قومی خبریں سے مزید