ملتان (سٹاف رپورٹر) کمشنر انجینئر عامر خٹک نے کہا کہ بجلی چوروں کا بجلی کنکشن منقطع کردیا جائے گا، میپکو کو بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن میں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی معاونت حاصل ہے،اس سلسلے میں ضلعی نفاذ کمیٹیاں مکمل فعال ہیں اور واضح نتائج نظر آنے چاہئیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے بجلی چوری کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز ، میپکو حکام، پراسیکیوٹرز ، پولیس حکام اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔